حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کی تین نصیحتیں
حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کی تین نصیحتیں
تحریر: محمد علی ۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔
واقعا اہل بیت علیہم السلام کی جو نصیحتیں ہیں اگر اس پر کوئی شخص عمل کرلے اور اپنےزندگی کا حصہ بنالے تو وہ کامیاب اور سعادت مند ہوسکتاہے کیونکہ ان کےدہن مبارک سے نکلے ہوئےکلام یا قرآن مجید کی آیت تفسیر ہوتی ہےیا حکمت لہذا حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی کچھ نصیحتوں کو اپنے اور مخاطبین کےتذکر کےلئے بیان کرنا چاہوں گا تاکہ خداوندعالم کی توفیق سے اس پرعمل کرنےکا موقع مل جائے ۔
آپ فرماتے ہیں:تین چیزوں کو اللہ نےتین چیزوں میں مخفی رکھی ہے:
1۔اپنی خشنودی کو اپنی اطاعت میں ۔
کسی مطیع بندےکو حقیر نہ سمجھو شاید اس سے خدا راضی ہو۔ یہ اسلام کا کتنا بہترین اخلاقی جملہ ہے،اگر انسان اسی پر عمل کرنےلگے تو پھرکسی پر ظلم نہیں کرےگا،لیکن یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ اس نصحیت پرعمل کرنےسےاپنی مرضی خدا کےمرضی کےمقابل میں آجاتی ہے،اگر ہم اس خیال سے کسی پر ظلم نہ کریں کہ شاید اس سےخدا راضی ہو تو ہم نےاس بند ے پر ظلم کرکے خدا کی نارضگی خرید لی۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ خداناراض نہ ہوتو ہم کسی پر ظلم نہ کریں تو اس طرح پورا معاشرہ بہتر ہوجائے گا ۔مگر افسوس کہ اس کےبیچ اپنی آنا آجاتی ہےاپنا تکبر اس بات کو گوارہ نہیں کرتاہے کہ ہم کسی آدمی کےچھوٹے سے خطا کومعاف کردیں۔
2۔کسی گناہ کو چھوٹا نہ سمجھو شاید خدا اسی سےناراض ہوجائے ۔
اگر ہماری زندگی کے سارے امور میں خدا کی رضایت مورد نظر ہوتی تو گناہ کا کوئی سوال ہیں نہیں ہوتا ،مگر ہم تو زندگی کو اپنےطور سےگزارنا ہے تو اس صورت میں بہت سےایسےموارد آئیں گے جو اپنے مرضی کےمطابق اور خدا کےمرضی کےمخالف ہوں گے تو ہمارا نہ جانےکونسا سابراعمل خداکو ناراض کردے نہیں معلوم لہذا کوشش کرنا چاہیے کہ کوئی اپنا فعل خدا کےنارضگی کا باعث نہ ہو۔
3۔اپنے دوستی یا اپنےولی،مخلوقات میں سےکسی شخص کو حقیر نہ سمجھو شاید وہ ولی اللہ ہو۔(نور الابصار،ص 131،اتحاف،ص93)۔
اکثر دولت مند انسان اپنےرہن سہن سے پہچانےجاتے ہیں اور ان کی ظاہری مکان اور قیمتی گاڑی وغیر ہ سےمعلوم ہوتا کہ یہ فلاں صاحب ثروت ہےاور اس کےعلاوہ اور دوسری چیزوں سے انسان کی ثروت مند ی ظاہر ہوجاتی ہےمگر جو آدمی ایمان اور عقیدےکےلحاظ سےامیر ہوتو اس کی معنوی کمال دیکھائی نہیں دیتا جب دیکھائی نہیں دیتاتو معلوم نہیں کہ کونسا انسان ایمان کےبلند مرتبہ پر ہے اور اللہ کا ولی ہے لہذا ہر انسان کا احترام کرناچاہئے۔
اللہ ہم سب کو بھی اپنی اطاعت کرنےکی توفیق عطا فرما۔
- ۰۳/۰۳/۲۴