امام محمد باقر علیہ السلام کا یزید پلید کو دندان شکن جواب
امام محمد باقر علیہ السلام کا یزید پلید کو دندان شکن جواب
تحریر: سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔
یزید اپنے اردگرد موجود مشیروں سے اسراء اھل حرم کے بارے میں مشورہ کر رہا تھا کہ یزید کے مشیروں نے اھل حرم کو قتل کرنے کا مشورہ دیا۔ یہاں پر امام باقر ع جو ابھی کمسن تھے ، خدا کی حمد و ثنا کے بعد یزید کو مخاطب کرتے ھوئے فرماتے ہیں:
اے یزید تیرے مشیروں کا مشورہ فرعون کے مشیروں کے مشورے کے خلاف ھے کیونکہ انہوں نے آپس میں مشورہ کرکےفرعون سے کہا تھا کہ: انہیں (موسیٰ اور ہارون) کو مہلت دو مگر تیرے مشیر کہہ رھے ہیں کہ توہمیں یعنی خاندانِ رسول ص کو قتل کر دے۔ جانتے ہو اس کی علت اور سبب کیا ہے!
یزید نے کہا: کیا سبب ہے؟ امام باقر ع نے فرمایا:
چونکہ (فرعون کے مشیر) حلال زادے تھے اور تیرے مشیر حرامزادے ہیں۔ اور درحقیقت انبیاء اور ان کی اولاد کو جز حرامزادے کے کوئی قتل نہیں کرتا ! یزید، امام باقر علیہ السلام کے اس استدلال اور دندان شکن جواب کو سن کر کھسیاکرخاموش ہونے پر مجبور ہو گیا- ]مسعودی، اثبات الوصیه صفحہ 181[
- ۰۳/۰۳/۲۴