ہماری سب سےبڑی عید؛ عید غدیر
ہماری سب سےبڑی عید؛ عید غدیر
تحریر: محمد علی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔
اسلام میں بہت سی عید ہے عید الفطر تو عید قربان جو تمام مسلمانوں سےمخصوص ہےلیکن اہل تشیع میں اس کےعلاوہ دوسری بھی عیدیں پائی جاتی ہیں ان سب میں جو سب سےبڑی عید ہے اس کو ہم عید غدیرکہتے ہیں ۔کیونکہ اس دن حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاللہ کےحکم سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین معین فرمایا ،سارے حاجیوں نےاس جانشینی اور خلافت کے عہد ہ ملنے پر حضرت علی علیہ السلام کو مبارک باد ی دی۔ظاہرسی بات ہےاس عید کو ہم سب سےبڑی عید کیوں نہ کہیں کہ جس دن اللہ اور رسول خد اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےدین کا محافظ ملا اور سارے مومنین کو امیر ،ہادی ،پیشواء ،صراط مستقیم ،ساقی کوثر،اور جہنم کےعذاب سے بچانےوالا ،ملا۔جس کی محبت دل میں رکھنے سے مسلمان صاحب ایمان بنتاہے۔اور صاحب ایمان ،ایمان کےمدارج کو طے کرتاہے۔جس کےوجہ سے کفار اور مشرکین کےآرزوں پر پانی پھیراکہ جویہ تمناکربیٹھے تھےکہ محمدکےبعد دین اسلام نابود اور برباد ہوجائے گاپس ہمارا حق بنتاہےکہ ہم اس عید کو سب سےبڑی عید کہیں۔
حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
… هُوَ عِیدُ اللَّهِ الْأَکْبَرُ وَ مَا بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ نَبِیّاً إِلَّا وَ تَعَیَّدَ فِی هَذَا الْیَوْمِ وَ عَرَفَ حُرْمَتَهُ وَ اسْمُهُ فِی السَّمَاءِ یَوْمُ الْعَهْدِ الْمَعْهُودِ وَ فِی الْأَرْضِ یَوْمُ الْمِیثَاقِ الْمَأْخُوذِ وَ الْجَمْعِ الْمَشْهُود…اقبال(قدیمی)ابن طاوس، علی بن موسی،جلد 2)
...عید غدیر خداوندعالم کی سب سے بڑی عید ہے،خدانےکسی پیامبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کومبعوث نہیں کیامگر یہ کہ اس دن کو عید کا دن قراردیا اور اس کی عظمت کو پہچنوایا اوراس دن کےنام کو آسمان میں روز عہد وپیمان اور زمین میں عہد محکم کادن قراردیا ہے...
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
یَوْمُ غَدِیرِ خُمٍ أَفْضَلُ أَعْیَادِ أُمَّتِی وَ هُوَ الْیَوْمُ الَّذِی أَمَرَنِیَ اللَّهُ تَعَالَى ذِکْرُهُ فِیهِ بِنَصْبِ أَخِی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ع عَلَماً لِأُمَّتِی یَهْتَدُونَ بِهِ مِنْ بَعْدِی وَ هُوَ الْیَوْمُ الَّذِی أَکْمَلَ اللَّهُ فِیهِ الدِّینَ وَ أَتَمَّ عَلَى أُمَّتِی فِیهِ النِّعْمَةَ وَ رَضِیَ لَهُمُ الْإِسْلَامَ دِیناً.)رو ضۃ الواعظین وبصیرۃ المتعظین (قدیمی )، فتال نیشاپوری ،جلد 1،ص102)
ہماری امت میں سب سے بڑی عید غدیر کا دن ہےکہ جس دن خداوند عالم نے مجھے حکم دیا کہ اپنےبھائی علی ابن ابی طالب کو امت کا ولی وسرپرست منتخب کروں ،تاکہ میرےبعد لوگ ان سےہدایت حاصل کریں،یہ وہ دن ہے کہ جس دن خداوند عالم نے دین کو مکمل اور نعمتوں کو ہماری امت پر تمام کیا ہےاور ان کے لئے دین اسلام کو پسندید ہ بنادیا ہے۔
- ۰۳/۰۴/۰۵