امام خمینی(رح) کا مختصر زندگی نامہ اور غیروں کی نگاہ میں آپ کی عظمت
امام خمینی(رح) کا مختصر زندگی نامہ اور غیروں کی نگاہ میں آپ کی عظمت
تحریر محمد علی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران
حضرت امام خمینی (رح)کا مختصر زندگی نامہ:
ولادت کی تاریخ؛ آپ 20 جمادی الثانی 1320 /21 ستمبر 1902 ) کو ایک خمین نامی جگہ پر دنیا میں تشریف لائے ۔
آپ کےوالد محترم سید مصطفی موسوی ابن علامہ سید احمد موسوی تھا جو خمین کسبہ میں پیداہوئے اور خمین اور اراک کے راستہ میں دشمن کے حملہ سے شہید ہوگئے ۔
ان کےوالدہ کا نام ہاجر ہ خاتون جو علم وتقوی کے گھرانہ سےتعلق رکھتی تھیں جن کےوالد کا نام آیت اللہ میرزا احمد خوانساری ہے
امام خمینی رحمت اللہ علیہ 27 سال کی عمر میں شادی کیا ۔آپ کے بچوں کےنام اس ترتیب سے ہیں:
مصطفی ،صدیقہ ،(خانم اشراقی)فریدہ(خانم اعرابی)زہرا(خانم بروجردی)حمد۔
تحصیل علم :امام خمینی رحمت اللہ علیہ بچپنے ہی میں درس کا آغاز کیا اور مکتب جاناشروع کردیا تھا اس مکتب کےبعد علوم السلامی کو اپنے ماموں اور بھائی سے کسب کیا ۔
امام خمینی رحمت اللہ علیہ 1339ہجری میں اپنےعلم کےتکمیل کےلئے حضرت آیت اللہ عبد الکریم حائری یزدی کےذریعے اراک گئے ۔اس زمانے میں آپ کےاستاد شیخ محمدعلی بروجردی اور شیخ محمد گلپایگانی تھے۔
اس کےبعد حضرت ایت اللہ حائری کےساتھ قم تشریف لائے اور 25 سال کی عمر میں حوزہ کے تعلیم کو تمام کیا اور حضرت آیت اللہ حائری کےدر س کےبعد اجتہاد کےدر جہ پر فائز ہوئے۔
تدریس: ابھی آپ 27 سال کےمکمل نہیں ہوئے تھےکہ فلسفہ کا درس دینا شروع کردیا اس کےساتھ ساتھ اخلاق کا بھی درس دیا کرتے تھے ۔اور اس علاوہ فقہ اور اصول کا بھی درس دیا کرتے تھے ۔تبعید نجف کےبعد طلاب کےاصرار پر 1348 میں ولایت فقیہ کا درس دینا شروع کیا۔
آپ کےکچھ علمی آثار: امام خمینی رحمت اللہ علیہ اخلاقیات اور فقہ و اصول کےموضوع پراس کےعلاوہ دوسری کتابیں بھی تالیف فرمائی ہے جن میں سے یہ ہیں:27سال کی عمر میں مصباح الہدایہ کتاب کو تالیف کیا جس پر بزرگ علماء نےحاشہ لکھا ہے۔29 سال کی عمر میں دعائ رمضان پر ایک شرح لکھی اس کےبعد اربعین حدیث اس کےعلاوہ اسرار الصلوۃ،کشف اسرار،شرح حدیث جنود عقل و جہل،آداب الصلوۃ ،تحریر الوسیلہ ،توضیح المسائل،حکومت اسلامی یا ولایت فقیہ،مبارز ہ با نفس یا جہاد اکبر۔
آپ کا قیام:1342 فروردین کو فیضیہ پر سپاہیوں کےحملہ کےبعد امام نےاپنےایک تقریر میں بڑوں کےسکوت کوتوڑنےکےلئے کیااور کہا کہ آج اگر ساکت رہے تو اس کا مطلب ظالموں کی ہمراہی ہے۔اس کےبعد آپ کےتقریرکو منتشرکیا گیا اس کےبعد علماء نےتقیہ کرنےچھوڑدیا ۔1342 سال عاشو رہ کو شدت کےساتھ تقریر کیا اسی رات حکومت نے آپکو گرفتار کیا اور قم سے تہران لےگئے۔ تہران کےلوگ اور علما ء کے حکومت کےخلاف قیام کرنےسے آپکو رہاکردیا گیا۔اور ترکیہ تبعید کردیا گیا آپ ترکیہ میں 11 ماہ رہے اس کےبعد آپ او رآپ کے بیٹے 1344 میں نجف جلاوطن کیا گیاسالوں بعد آخرکار 12 بہمن 1357 کو ایران میں واپس تشریف لائے۔
غیروں کی نگاہ میں حضرت امام خمینی (رح)کی عظمت:
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جن کی تعریف میں ہم جیسےعام آدمی کی زبانیں گنگ ہیں۔ وہ خداوندعالم اور اہلبیت علیہم السلام سے خاص رابطہ کی وجہ سے اس عالی مراتب پر فائز ہوئے کہ جن سے ہدایت کی شعائیں پھوٹ پھوٹ کر بکھر رہی ہیں ۔ ظاہر سی بات ہے کیوں نہ ایسا ہو جن کی نگائی خدا کی رضا پر ٹکی ہوں وہ پھر کسی طاقت اور ظالم سے نہیں ڈرتا اور اہل بیت کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش میں رہتاہے ۔آج خدا کےفضل سےاسی شجاع اور بہادر مجاہد کے ذریعے دنیا میں حقیقی اسلام جانا رہا ہے ۔اسلامی ممالک تو بہت سے ہیں مگر ایمان کا جلوانمائی اس مکتب فکر والے دیکھارہے ہیں۔ اگر کوئی اسلامی ملک دشمن کے نگاہوں میں نگائیں ڈال کر اس سے باتیں کرہا ہے تو وہ اسی الہی رنگ میں ڈھ لئے شخص کی دیا ہوا جذبہ ایمان ہے ۔جس کےطرز عمل کو دیکھ کر دوسرے افراد اسلام کی ترقی اور کامیابی کی خبر دیں تو اسکو حقیقی بندہ اور اہلبیت کا عاشق نہ کہیں تو کیا کہیں۔
«بیل مایرز» امریکه کا محقق اوراخبار لکھنےوالا اپنےتحقیق کے نتائج کو بیان کیا اس کےبارے میں کہہ رہاتھا:
"پورےدنیا کےلوگ مادی گیری اور ماترلیسم سے تھک گئے ہیں اور بڑےتیزی کےساتھ معنویت کی طرف پلٹ رہے ہیں اور یہ تحول ابھی چند ہوئے ہیں شروع ہواہے"
یہ انقلاب اسلامی ایران کے طرف اشارہ ہے جس کی برکت سے پوری دنیا اسلام کی گرویدہ ہوگئی ہے، آج بڑی بڑی حکومت اس کی کلمہ پڑھتی ہے۔
ڈاکڑ «پنتی کاینن فنلاند» محقق اور استاد است وہ اس بات کا قائل ہےکہ :
"آج کی دنیا دین قبول کرنےکےلئے متمائل ہے اور یہ تمائل اور رغبت اور زیادہ تر ہوتا چلا جارہا ہے"
"گوستار بنبور" جو امریکا کا خبر نگار ہے وہ بیان کرتا هےکہ :
«صرف امریکا نہیں بلکہ پوری دنا کے لوگ مذہب اور دین اور خدا کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
اس اسلامی انقلاب کے وجہ سے حقیقی اسلام کی پیچان ہوری ہے اور اس الہی حجت کےآنے کےلئے زمینہ فراہم ہور ہا ہے۔ (عصر امام خمینی، ص81)
- ۰ نظر
- ۱۴ خرداد ۰۳ ، ۱۶:۵۵